پولیس کا تشدد

پشاور:پرچم فروخت کرنےوالے شخص پر پولیس اہلکاروں کا تشدد، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم فروخت کرنے والے شخص پر پولیس اہلکاروں کا تشدد ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چمکنی کے علاقے میں جھنڈے فروخت کرنے والے شہری پر ہائی وے پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا۔
شدید مار پیٹ کے نتیجے میں شہری کی حالت غیر ہوگئی، جس پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شہری پر تشدد کے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
دریں اثنا باجوڑ کے رہائشی شہری پر ٹریفک اہل کاروں کی جانب سے تشدد کے واقعے کا ایڈیشنل آئی جی اول خان نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انچارج سمیت 3اہل کاروں کو معطل کردیا۔
انہوں نے تشدد کرنے والے ہائی وے پولیس کے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور محکمہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

مزید پڑھیں:  مسائل حل نہ ہونے پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کا احتجاج