کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتیں 27جنوری 2019 کو ٹائم مکمل کر چکی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مکمل ہو چکا ما سوائے کوئٹہ کے، اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مختلف مقدمات کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کے لوکل کونسلز کی حلقہ بندی گزشتہ برس ستمبر میں مکمل کی تھی، اس کے ساتھ ساتھ انتخاب کا شیڈول بھی 19اکتوبر 2023 کو جاری کیا گیا تاہم اس کے باوجود انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوئٹہ انتخابات کیس کی فوری سماعت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں سوائے کوئٹہ کے باقی تمام علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج