بنگلادیشی عوام کو خود اپنی حکومت

بنگلادیشی عوام کو خود اپنی حکومت کا تعین کرنا چاہئے، امریکا

ویب ڈیسک: بنگلادیش کے حالات پر وائٹ ہاوس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کا دھڑن تختہ کرنے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں، اس حوالے سے تمام پھیلائی جانیوالی خبریں من گھڑت ہیں، اب بنگلادیشی عوام کو خود اپنی حکومت کا تعین کرنا چاہئے۔
انہوں نے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمہ میں اپنی مداخلت بارے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش کی صورتحال میں ہمارا کوئی کردار نہیں، اس معاملے میں ہمارے ملوث ہونے بارے تمام خبریں سراسر غلط اور گمراہ کن ہیں۔
وائٹ ہاوس کی ترجمان کرائن جین پیئر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بنگلادیشی عوام کو خود اپنی حکومت کا تعین کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں ہم پہلے بھِی جس جگہ تھے آج بھی اسی جگہ پر ہیں۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے میں امریکہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے کیونکہ امریکا نے بنگلادیش کے خلیج بنگال میں واقع جزیرے سینٹ مارٹن پر کنٹرول چاہتا تھا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں‌شدید احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم شیخ‌حسینہ واجد نے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہونے میں‌عافیت سمجھی ، اس دوران یہ اطلاعات بھی زیر گردش رہیں کہ انہوں نے برطانیہ سیاسی پناہ کیلئے درخواست دائر کر دی ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف