لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور

لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ پنجاب ایک نمبر پر ہے، بیرسٹرڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ پنجاب ایک نمبر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی حکومت حضرت عمر فاروق رضِی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کے دعوے تو بہت کر رہی ہے، تاہم مینڈیٹ چوروں کی منہ سے ان پاک ہستیوں کی طرز حکمرانی کی تقلید کے دعوے توہین کے زمرے میں آتے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چوروں کا ثانی نہیں، اب جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور پہلے اصلی مینڈیٹ کی حکومت قائم کریں پھر ان ہستیوں کے حوالے سے ان کی طرز حکمرانی کی تقلید جیسے دعوے کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوری کے مینڈیٹ سے حکومت بنانے والوں میں تھوڑی بھی شرم و حیاء نہیں۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی دور تھا، آج پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔ شریف خاندان کے پیٹ کرپشن سے بھرے پڑے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ پنجاب ایک نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ