باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ملک یار خان شہید

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے دوران ملک یار خان شہید ہو گئے جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ملک روزی خان شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ اصیل ترغاو میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں ملک یار خان شہید جبکہ ملک روزی خان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقہ اصیل ترغاو میں بم دھماکہ کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ یہ دھماکہ قبائلی رہنماؤں پر ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملک یار خان شہید جبکہ ملک روزی خان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی اصلاحات کی حمایت عمران خان اور مولانا نے کی تھی، اسحاق ڈار