برطانوی وزیراعظم سے مدد

عمران خان نے نو منتخب برطانوی وزیراعظم سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے
مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو ظالمانہ طریقے سے دبایا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل سے آئی ٹی وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگہی بڑھانے کے لیے مدد چاہئے۔
اپنے وکلا کے توسط سے انہوں نے بتایا کہ مجھے 7فٹ چوڑائی اور 8 فٹ لمبائی کی موت کی کوٹھڑی میں قید کرکے رکھا گیا ہے، یہ وہ جگہ ہے جو بالعموم دہشتگردوں اور ان لوگوں کے لیے مختص ہوتی ہے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہو۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بیخ کنی کو سمجھنے کے لیے ذرا تصور کریں کہ برطانوی انتخابی مہم میں لیبرپارٹی کے سینئر رہنمائوں کو رات کے سناٹے میں اغوا کیا جارہا ہو۔
آئی ٹی وی کے مطابق ان کے وکلا نے آئی ٹی وی نیوز کو بھجوائے گئے سوالوں کے جواب دیے۔
نگرانی مستقل ہے اور پرائیویسی جیسی ہر چیز ادھیڑ کررکھ دی گئی ہے لیکن وہ ملک میں جمہوری تبدیلی کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔
آئی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے عمران خان خان نے کہا کہ اس صورتحال کے میں نے نماز، مطالعے اور ورزش سے طاقت حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اسٹارمر اور ان کی کابینہ، جنہوں نے واقعی عوام کی حقیقی مرضی سے اور بغیر کسی انتخابی ہیرا پھیری کے کامیابی حاصل کی ہے، سے کہتا ہوں کہ زرا تصو ر کریں کہ ان کی یہ غالب فتح ہی چرالی جائے۔
اس منظر نامے کی تصویردیکھیں جس میں ایک پارٹی بمشکل 18 نشستیں حاصل کر سکی اور اس نے ہمارا مینڈیٹ غصب کرلیا گیا ہو۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں آپ کی پارٹی کا نشان ہی چھین لیا گیا ہو اور آپ کے رہنماؤں کو یا ت وحراست میں لے لیا گیا ہو یا انہیں اس وقت تک ایذا دی گئی ہو جب تک کہ یا تو وہ اپنی وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں یا پھر سرے سے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ تصور کریں رات کے سناٹے میں لوگوں کے گھروں میں نقب لگائی جائے اور خواتین اور بچوں کو اغوا کیا جائے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو ظالمانہ طریقے سے دبایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :اسمبلی اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی،ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا