اٹک میں سکول وین پر فائرنگ

اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ، 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کی، اس واقعہ میں جہاں 2 بچے جاں بحق ہوئے وہیں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں و جاں بحق بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ میں 5 سے 10 سال تک کی عمر کے 5بچے زخمی ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وین ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کا کہا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کی، اس واقعہ میں جہاں 2 بچے جاں بحق ہوئے وہیں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی