دشمن کو ہمارے درست جواب

دشمن کو ہمارے درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا، ایران

ویب ڈیسک: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کے ایران میں قتل کے حوالے سے ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے کا انتظار طویل ہو سکتا ہے، دشمن کو ہمارے درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔
ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کے مطابق دشمن کو ہمارے نپے تلے اور درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا، یہ اس کی مجبوری بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کی بار ایران کا ردعمل شاید ماضی جیسا نہ ہو، وقت ہمارے ہی حق میں ہے، اسرائیل کے خلاف ردعمل کا انتظار طویل ہو سکتا ہے، جو ان کے اعصاب پر سوار ہو گا۔ اسے جنگ سے پہلے اعصاب کا امتحان بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔
جنرل علی محمد کے مطابق صیہونی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں خاص اہداف طے کیے تاہم انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا البتہ مزاحمتی محاذ ان کے وہم و گمان سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس سیاسی پیشرفت کا اسرائیل سے ہمارے بدلہ چکانے کے حق کا کوئی تعلق نہیں۔ انہیں قطعی آپس میں نہ ملایا جائے۔
یاد رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کے ایران میں قتل کے حوالے سے ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے کا انتظار طویل ہو سکتا ہے، دشمن کو ہمارے درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس