چارسدہ 8افراد زخمی

چارسدہ :چنگ چی رکشہ اور موٹر کار میں تصادم ،8افراد زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ میں چنگ چی رکشہ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ غنی خان روڈ پٹکی چوک کے قریب پیش آیا جہاں چنگ چی رکشہ اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام متاثرہ افراد کا تعلق شیوہ اڈہ صوابی سے بتایا جارہا ہے ۔
زخمیوں میں سیما بی بی ،باسط،عبیدکاشف علی،شہناز ،خوشنما حسنی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا