لیگی رہنما 8ستمبر کا انتظار کریں

رانا ثناءاللہ سمیت لیگی رہنما 8ستمبر کا انتظار کریں، لگ پتہ جائیگا، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ن لیگ صرف انتشاری سیاست ہی کر سکتی ہے، رانا ثناءاللہ سمیت لیگی رہنما 8ستمبر کا انتظار کریں، لگ پتہ جائیگا۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی بقاء انتشاری سیاست میں نظر آتی ہے، ن لیگی رہنما جلسے کو لے کر اپنی پرانی روش پر چل نکلے ہیں اور اس سلسلے میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
صوبائِی مشیر اطلاعات نے کہا کہ انتشاری سیاست ن لیگ کا وطیرہ ہے، مینڈیٹ چوروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سمیت تمام لیگی رہنما 8ستمبر کا انتظار کریں، لگ پتہ جائے گا، کل کا جلسہ عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا تھا، اس کے علاوہ اس میں کوئی دورائے نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے سے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی تھیں اس کے باوجود انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم کے آگے سرتسلیم خم کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلسہ کسی بھی انتشار سے بچنے کے لئے ملتوی کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کو اپنی بقاء انتشاری سیاست میں نظر آتی ہے، اسی وجہ سے وہ غیر ضروری بیانات دے رہی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ 8 ستمبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسلام آباد رواں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع