ہم اپنی خودمختاری کیخلاف ورزی

ہم اپنی خودمختاری کیخلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے، ایران

ویب ڈیسک: نئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری کیخلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کو یقین دلایا کہ گزشتہ ماہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل کو جواب دینے کا حق ایران کو حاصل ہے۔
اس موقع پر ایران نے کہا یہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے، جارح کو سزا دینا ایران کا حق ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنیٹ اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے عباس عراقجی کو فون کیا اور نئے صدر مسعود پزشکیان کی تشکیل کردہ حکومت میں وزیر خارجہ کے طور پر ان کی تقرری پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
قبل ازیں عباس عراقجی نے ٹیلی فون کال کے بعد دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کا مطالبہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ نئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری کیخلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع