اقرار نامے پر دستخط

علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لے لئے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزرا سے اعتماد حاصل کرنے کے لیے اقرار نامے پر دستخط لے لئے ہیں ۔
علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر ، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبہ کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے، اقرار نامے پر دستخط وزیراعلی، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔
رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیا، ذرائع کے مطابق شیرعلی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف