قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جا ری کردیا گیا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے 26اگست کے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اور دیگر کے علاوہ الیکٹرونک کرائم کی روک تھام کے لیے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی شامل کرلی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایوان کے اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2024 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق الیکٹرونک کرائم کی روک تھام کے لیے قانون پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے، ٹیلی کمیونکیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام سے متعلق بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی وعدوں کو جھوٹا قرار دیدیا