توسیع کے مخالف ہیں

کسی بھی قسم کی توسیع کے مخالف ہیں ،محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی توسیع کے مخالف ہیں ،صرف 9مئی نہیں دوسرے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان چکزئی کا کہنا تھا کہ زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے دو تہائی اکثریت
کے لئے ملاقات کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین کی حکمرانی ہوتی تو پاکستان نہ ٹوٹتا،بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی، اورناہی بینظیر قتل ہوتیں،ماضی میں نوازشریف نے وزارت کی آفر کی تھی میں نے انکار کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈوب رہا ہے،صرف 9مئی کی نہیں دوسرے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں ،پاکستان کے تمام مسائل اندرونی ہیں ہم بھیڑیوں کی طرح اس کو نوچ رہے ہیں۔
محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بھی چندے کے نام پر رشوت لے رہی ہیں،فوج اور ایجنسیوں کے بغیر ملک نہیں چلتا،ملک میں بسنے والے تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق دیئے جائیں ،ہم خیرات نہیں اپنا حق مان رہے ہیں۔
سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ انتخابات ملک بھر میں پی ٹی آئی جیت چکی ہے تو حکمرانی بھی انہی کا حق ہے ،پاکستان چلانے کے لئے آئین کی بلادستی اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پر دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں اس لئے ہم پر بڑی جنگ مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہیں،ہمیں بدمست سانڈوں کی جنگ کو روکنا ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے پاپولر لیڈر ہیں بہت جلد جیل سے رہا ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں قبرستان سے دو نعشیں برآمد