غیرقانونی رہائشی منصوبوں کیخلاف کارروائی کا

پشاور سمیت صوبہ بھر میں غیرقانونی رہائشی منصوبوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیرقانونی رہائشی منصوبوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ایک بار پھر سے کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں صوبائی انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کا ٹاسک حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی انسپیکشن ٹیم نےبحریہ، سٹی اور نواں سمیت دوسرے رہائشی منصوبوں کے خلاف مفصل انکوائری کرکے سفارشات ارسال کی ہیں۔
صوبائی انسپیکشن ٹیم کی جانب سے غیرقانونی رہائشی منصوبوں سے متعلق ایک مفصل انکوائری رپورٹ حکومت کو پیش کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایک جامع عمل درآمد رپورٹ فوری طور پر متعلقہ اتھارٹی کو جائزہ لینے کے لیےبھیجی گئی۔
انکوائری رپورٹ کے تناظر میں محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام اضلاع میں غیرقانونی رہائشی منصوبوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
جاری مراسلہ میں خیبرپختونخوا کے تمام ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود اور دائرہ اختیار میں غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی نشاندہی کریں، اس کے ساتھ ہی زرعی اراضی اور عام لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے تحت غیر قانونی منصوبوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔
ان منصوبوں کے بارے میں محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام ریجنل میونسپل آفیرز، ڈائریکٹر جنرل میٹرو پولیٹن پشاوراور تمام ٹی ایم ایز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیرقانونی رہائشی منصوبوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ایک بار پھر سے کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور