وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

ملک میں دہشتگردی لہر کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی لہر کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اس دوران معاشی صورتحال سمیت اہم مسائل بھی زیرغور آںے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہوگا۔
اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
اس دوران جہاں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا وہیں ملکی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی لہر کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اس دوران معاشی صورتحال سمیت اہم مسائل بھی زیرغور آںے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات