خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، قاسم علی شاہ کو محکمہ سماجی بہبود تفویض

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، قاسم علی شاہ کو محکمہ سماجی بہبود تفویض کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے احتشام علی مشیر صحت نامزد کر دیئے گئے جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ کو سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا۔
دوسری جانب پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جبکہ سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کابینہ میں‌تبدیلی کا عندیہ دیا جا رہا تھا تاہم اب کی بار محکمہ صحت لے کر صوبائی وزیر صحت کو سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف