انٹرنیٹ بندش سے پاکستان کو 65

انٹرنیٹ بندش سے پاکستان کو 65 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا

ویب ڈیسک: انٹرنیٹ بندش سے پاکستان کو 65 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2023 میں انٹر نیٹ شٹ ڈاؤن سے پاکستان کی اقتصادیات کو 65 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صرف 259 گھنٹے دورانیہ پر محیط انٹرنیٹ بندش سے 8 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے، اس دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال نقصان کی مد میں پاکستان ساتویں پوزیشن پر رہا۔
طویل ترین دورانیے کےلیے انٹرنیٹ بندش میں گزشتہ سال بھارت دنیا بھر میں سرفہرست رہا جہاں 47 کروڑ صارفین کیلئے انٹر نیٹ سہولت کو روکا گیا۔
انٹرنیٹ کی بندش سے مالی نقصان کی مد میں روس سر فہرست ہے جہاں 1350گھنٹے انٹر نیٹ سروس بند رہی جس سے مالی نقصان کا تخمینہ 4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انٹرنیٹ بندش سے پاکستان کو 65 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس مسئلے سے دو چار ہونے والے جہاں کاروباری طبقہ ہے تو وہیں طلبہ بھی اس سے بے حد متاثر ہوئے کیونکہ یہی وہ ذریعہ تھا جس کی بدولت انہیں اپنے تعلیمی مسائل، کاغذات جمع کرانے اور ڈومیسائل کی تیاری بھی ممکن تھی.
انٹرنیٹ کی سہولت میں‌خلل پڑے سے تمام مکاتب فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی