پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں

جعلی فارم 47 حکومت میں پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف مینڈیٹ چور حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پلان نہیں۔ جعلی فارم 47 حکومت میں پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 حکومت میں پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، پنجاب کے بعد بلوچستان میں سفاکانہ کارروائیاں ہوئیں، علی امین گنڈاپور نے بلوچستان واقعہ کے شہداء کے لئے فی خاندان 10 لاکھ روپے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، زرداری اور راج کماری مریم نواز صرف واقعہ رونما ہونے کے بعد مذمتیں ہی کرتے ہیں، انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ملک میں استحکام اور ریاست کے بچاؤ کیلئے مینڈیٹ چور حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، سماجی اور سیاسی انصاف کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی قطعی ممکن نہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک میں امن و امان سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام عمران خان کی رہائی کے بغیر ناممکن ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی واقعات روکنا مینڈیٹ چوری کرنے والوںکے بس کی بات نہیں، نہ ہی یہ ان کی بدولت ممکن ہے، کیونکہ وہ ایسے واقعات رونما ہونے پر صرف مزمتی بیان داغ دیتے ہیں اور کچھ نہیں کر سکتے۔
بیرسٹر ڈآکٹر سیف نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئَے امن و امان لازم ہے تاہم مینڈیٹ چور حکومت امن و آمان کی صورتحال برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان میں دہشت گرد اور کچے کے ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، نااہل حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس میں‌ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب