فضل الرحمان نے بھی تاجروں کےہڑتال

فضل الرحمان نے بھی تاجروں کےہڑتال کی حمایت کر دی

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تاجروں کےہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، ناجائز ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تاجروں کی کل ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایما پر بنے بجٹ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔
مولانا کا ہدایت کی کہ جے یو آئی بزنس فورمز اس موقع پر بھرپور حصہ لے کر پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
تاجر برادری نے بھاری ٹیکسز، مہنگی بجلی اور تاجر دوست سکیم کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تاجروں کےہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ