الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم

سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

ویب ڈیسک: ایوان بالا سے الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم کا بل متفقہ منظور کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم کا بل ایوان میں پیش کیا جس پر چیئرمین نے ووٹنگ کروائی۔
ایوان نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم کا بل متفقہ طور پر منظور کیا۔
اس کے علاوہ واپڈا یونیورسٹی بل 2024 پر چئیرپرسن قائمہ کمیٹی تعلیم بشری بٹ نے رپورٹ پیش کی ۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات پرویز رشید نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کردی۔
اجلاس میں حیدر آباد سکھر موٹروے کی عدم تکمیل پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ججوں کی تعیناتی کیلئے رولز کو حتمی شکل دے دی گئی