چین کی مذمت

چین کی بلوچستان دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

ویب ڈیسک: چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔
ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37سے زائد فراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف