4لاکھ لوگ شرکت

8ستمبر کے جلسے میں 4لاکھ لوگ شرکت کریں گے،شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 8ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریںگے،بہت سارے راتوں سے پردہ اٹھاؤں گا ۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اگر شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے تو اس سے بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں گی۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے دور اقتدار میں تمام لوگوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھا گیا تو ملک میں بنگلہ دیش سے بھی بد تر حالات ہو جائیں گے ، 25 کروڑ عوام جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔اس وقت ملک میں بدترین مہنگائی غربت نے جنم لے لیا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہو ں بلکہ 8ستمبر کے جلسے کی تیاری کریں، ملکی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ اسلام آباد میں ہوگا، میں آٹھ ستمبر کے جلسے میں بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھائوں گا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان سے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا