ملک بھر میں‌شٹر ڈاون ہڑتال

تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر میں‌شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروبار ٹھپ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر میں‌شٹر ڈاون ہڑتال ، ملک بھر کی تمام تاجر برداری کی جانب سے آج تمام بازار بند کر دیئے گئے ہیں۔
ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند ہیں، ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں سکول بھی بند رکھے گئے ہیں۔
بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ملک بھر میں‌تاجروں نے دکانیں بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیںگے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تاجروں کیلئے تاجر دوست سکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ٹیکسز کی شرح عائد کی گئی تھی تاہم تاجروں نے اسے مسترد کرتے ہوئے آج 28 اگست کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
تاجروں کی جانب سے تاجر دوست سکیم کے علاوہ ادویات، آٹا اور دیگر اشیاءخوردونوش پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔
بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز اور ویلیو ایشن فکس ٹیکس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے تاجروں کی جانب سے آج ملک بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر کی تاجر برداری کا شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے دوران مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیںگی۔
جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے۔
تاجر برادری کی جانب سے اس سے قبل بجلی بلوں میں اضافہ پر بھی نگران دور میں ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد اس وقت کی حکومت نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف بی آر کی جانب سے آج ہونے والی شٹر ڈاﺅن ہڑتال سے قبل تاجروں کے ساتھ گزشتہ روز مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے جس کے بعد آج شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جائے گی۔
شٹر ڈاون ہّڑتال کے حوالے سے جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی تنظیموں کی جانب سے تاجر تنظیم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا ہے.
پشاور میں بھی تاجروں کی جانب سے مختلف بازار بند رکھے گئے ہیں اور تاجر یونینز نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، ٹیکس کی شرح کم کی جائے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر میں‌شٹر ڈاون ہڑتال ، ملک بھر کی تمام تاجر برداری کی جانب سے آج تمام بازار بند کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری