پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری کی تیاریاں مکمل کر لی گئِی ہیں، اس میں سب سے بڑی خوشخبری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے ماہ سے کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
حکومت اور صنعتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت یکم ستمبر 2024ء سے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی رعایت فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ حالیہ متوقع کمی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جا رہا ہے، اس لئے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر سے 257 روپے 99 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لیٹر سے 263 روپے 76 پیسے مقرر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری کی تیاریاں مکمل کر لی گئِی ہیں، اس میں سب سے بڑی خوشخبری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: عمران خان اور علی امین کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج