تاجروں پر ٹیکسزاور آئی پی پی

تاجروں پر ٹیکسزاور آئی پی پی معاہدے مسترد کرتے ہیں، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تاجروں پر ٹیکسزاور آئی پی پی معاہدے مسترد کرتے ہیں۔
فاروق اعظم چوک چارسدہ میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ تاجروں پر ٹیکسزاور آئی پی پی معاہدے مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این پی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، ایف ابی آر کے ٹیکسز کو کو کسی بھی صورت لاگو نہیں ہونے دیں گے۔
مرکزی صدر اے این پی نے کہا کہ ائی پی پی معاہدوں کو بھی مسترد کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بجلی ہمارے صوبے کی پیداوار ہے جبکہ اس پر اختیار پنجاب کا ہے۔
ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خیبر پحتونحوا لوڈشیڈنگ کی گرفت میں ہے اور بھاری بھاری بلوں نے یہاں کے لوگوں کے اوسان خطا کیے ہیں، ہم سے بجلی پانی کی نرخ پر لی جاتی ہے جبکہ سونے کی نرخوں پر ہم ہی پر فروحت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری آپنے حق کے لئے نکل سکتے ہیں تو لاکھوں پحتون بھی اپنے حقوق کے لئے نکلیں گے اور بجلی سمیت پختونوں کے تمام حقوق حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان