بجلی مزید مہنگی

عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی فی یونٹ 1روپے 89پیسے مزید مہنگی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی فی یونٹ 1روپے 89پیسے مزید مہنگی کردی ۔
نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جس کی باقاعدہ نیپرا نے منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافی قیمت وصولی ہو گی۔
علاوہ ازیں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 31 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

مزید پڑھیں:  این اے171 پر ضمنی انتخاب، طاہر رشیدالدین آگے، غیر حتمی نتائج