نواز شریف لندن روانگی

میاں نواز شریف کاآئندہ ماہ لندن روانگی کا امکان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کاآئندہ ماہ لندن روانگی کا امکان ہے ۔
نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔
نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے جبکہ لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے ۔
قبل ازیں نواز شریف 4 سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لیے قیام پذیر تھے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل کے قیدی کی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے،عظمیٰ بخاری