سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 176سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 14اضلاع کے 176سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے ضلعی ایجوکیشن افسران کو صوبے کے14اضلاع کے 176اسکولوں میں میں سیکنڈ شفٹ ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔
تحریری ہدایت نامے کے مطابق پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، ضلع سوات کے 17اور چار سدہ کے 14 اسکولوں میں دوسری شفٹ ختم کردی گئی ہے ۔
شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالا کنڈ کے چار، بٹگرام کے تین، لوئر دیر کے تین، نوشہرہ کے دو، ایبٹ آباد کے دو جبکہ مانسہرہ کے ایک اسکول میں بھی نائٹ شفٹ ختم کردی گئی ہے۔
ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا اعلان