متفرق درخواست دائر

عمران خان کی وکلا و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے متفرق درخواست دائر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وکلا اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اسلام آبا د ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے ۔
عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 6 وکلا اور 6 سیاسی رہنما ہفتے میں دو دن ملاقات کرسکتے ہیں، جیل حکام فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہیں کررہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں کاٹ رہے، بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملاقاتوں سے متعلق 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم