عارف علوی متحرک

عارف علوی پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک:سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات ختم کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ناراض رہنماؤں عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان سے ملاقات کی اور انہیں علی امین گنڈا پور کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا۔
سابق صدر کی جانب سے تینوں رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر مخالف بیانات دینے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
عاطف خان اوردیگر رہنماؤں نے سابق صدر عارف علوی کو بیان نہ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عارف علوی نے متعلقہ رہنماؤں کو جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
خیال رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے۔
عاطف خان اور جنید اکبر نے شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا اور شیرعلی ارباب نے بھی گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز ان رہنماؤں کو پارٹی عہدوں سے بھی ہٹا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج، طالبات نے میدان مار لیا