روپوش رہنماء گرفتاریاں دیں

پارٹی کے روپوش رہنماء ڈر چھوڑ کر گرفتاریاں دیں ،عمران خان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے روپوش رہنماء ڈر چھوڑ کرکے گرفتاریاں دیں ۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی کے روپوش رہنماؤں کو روپوشی ختم کرکے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کر دی ۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔
خیال رہے کہ 9مئی 2023کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں ۔
روپوش رہنے والے پارٹی رہنمائوں میں مراد سعید، حماد اظہر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے، شیخ رشید