وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سیکورٹی فراہم

وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سیکورٹی فراہم ناکرنے پر حکومت پنجاب کومراسلہ ارسال

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سیکورٹی فراہم ناکرنے پر حکومت پنجاب سے صوبائی حکومت کی جانب سے شکایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب پنجاب وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورے سے چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود فیصل آباد کے دورے پر انہیں کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلو بک میں وی وی ائی پیز کی سیکورٹی سے متعلق خصوصی ہدایات درج ہیں، جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو پہلے سے ہی سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔
صوبائی حکومت کے مراسلے میں درج ہے کہ پنجاب اور وفاق کی تمام اعلیٰ شخصیات کو خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے، پنجاب کو سیکورٹی فراہم نا کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
مراسلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سیکورٹی فراہم نا کرنے پر وزیراعلی پنجاب کو بھی اگاہ کرنے سمیت معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ روئیے پر پنجاب پولیس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
یاد رہے کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کو سیکورٹی فراہم ناکرنے پر حکومت پنجاب سے صوبائی حکومت کی جانب سے شکایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قوم کی قربانیوں سےحاصل کیا گیاامن ہرصورت برقراررکھا جائے گا،آرمی چیف