پیپلزپارٹی سستی بجلی کیلئَے کوشاں ہے

توانائی بحران شدید، پیپلزپارٹی سستی بجلی کیلئَے کوشاں ہے، گورنر فیصل کریم

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ توانائی بحران شدید، پیپلزپارٹی سستی بجلی کیلئَے کوشاں ہے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ توانائی بحران شدید، پیپلزپارٹی سستی بجلی کیلئَے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے حوالے سے ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، لوگ بجلی کے بھاری بلوں سے شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ توانائی بحران حل کیا جائے جبکہ پیپلزپارٹی سستی بجلی کیلئے کوشاں ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں سندھ ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں، توانائی شعبے کے چیلنجز کا مقابلہ کر کے بجلی کی قیمت کم کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیاں عائد