تحریک انصاف اور جمیعت میں سینیٹ

تحریک انصاف اور جمیعت میں سینیٹ نشستوں بارے بات چیت جاری

ویب ڈیسک: تحریک انصاف اور جمیعت میں سینیٹ نشستوں کے حوالے سے بات چیت کا اہم موڑ ، اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے مابین تعاون کے حوالے سے ایک پیکیج ڈیل پر بات چیت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔
مذکورہ پیکیج میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ان نشستوں کے حوالے سے یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ سیٹ غلام علی کو سینیٹر بنوانے کیلئے درکار ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف اور جمیعت میں سینیٹ نشستوں کے حوالے سے بات چیت کا اہم موڑ ، اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے مابین تعاون کے حوالے سے ایک پیکیج ڈیل پر بات چیت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شرح سود 2فیصد کم،سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی