جاپان میں سمندری طوفان شانشان

جاپان میں سمندری طوفان شانشان کا خطرہ، ایمرجنسی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: سونامی کے بعد جاپان میں سمندری طوفان شانشان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، اس حوالے سے ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میں سونامی کے بعد سب سے خطرناک و طاقتور ترین شانشان طوفان کے حوالے سے ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاپان میں سونامی کے بعد شانشان نامی خطرناک ترین سمندری طوفان کے باعث طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں۔
دوسری طرف طوفان 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ جزیرے کیوشو کی طرف بڑھ رہا ہے۔
کیوشو جزیرے میں درجنوں مقامی اور سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں اور متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
شانسان سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں سے 8 لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو اداروں کیخلاف لاکھڑا کیا ،گورنر فیصل کنڈی

خطرناک ترین طوفان کے راستے میں آنے والے تمام علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طوفان کے باعث طوفانی ہواؤں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ جاپان میں سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، اس سلسلے میں ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ کیوشو جزیرے سے ٹکرانے کے بعد طوفان ٹوکیو سمیت مشرقی اور وسطی علاقوں کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچ گئے