احتساب سہولت مرکز خیبر پختونخوا اسمبلی

احتساب سہولت مرکز خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: احتساب سہولت مرکز خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نیب کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب سہولت مرکز قائم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
صوبائِی اسمبلی سپیکر بابر سلیم سواتی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب سہولت مرکز سپیکر چیمبر میں قائم کیا جائے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری سپیکر میاں محمد سریر کو اس کا فوکل پرسن نامزد کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیاگیا