نامعلوم افراد کا بنڑ پولیس چوکی

سوات میں نامعلوم افراد کا بنڑ پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں نامعلوم افراد کا بنڑ پولیس چوکی پر حملہ کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہونے والے حملے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
ڈی پی او سوات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بنڑ پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ کر دیا، اس دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
واقعہ کے بعد دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج رحمان اللہ نامی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ڈی پی او سوات کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری بنڑ پولیس چوکی پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مینگورہ بنڑ پولیس تھانے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال جاں بحق ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گورنر راج کاکوئی امکان نہیں، بیرسٹر گوہر