ٹانک میں کھلی کچہری کا انعقاد

ٹانک میں کھلی کچہری کا انعقاد، لوگوں نے مسائِل کے انبار لگا دیئے

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے مسائِل کے انبار لگا دیئے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی آمین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق ٹانک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر تنویر احمد خٹک نے لوگوں کے مسائل سنے، کھلی کچہری میں لوگوں نے مختلف مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کئیں اور مسائِل کے انبار لگا دیئے۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، جسٹس عامر فاروق