پی ایس آر اے کے اقدامات

پی ایس آر اے کے اقدامات سے تعلیمی بحران کا خدشہ ہے، پین

ویب ڈیسک: پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) چارسدہ کی جانب سے پی ایس آر اے کی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو غیر قانونی تنگ کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا، اس دوران شرکاء نے کہا کہ پی ایس آر اے کے اقدامات کے باعث تعلیمی بحران پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔
احتجاجی شرکاء نے کہا کہ پی ایس آر اے کے غیر قانونی اقدامات کے باعث تعلیمی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، حکومتی اداروں کے بے جا تنگ کرنے اور تعلیم دشمن پالیسی کے وجہ سے چارسدہ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اپشن زیر غور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف صوبائی حکومت نے 114 سیکنڈ شفٹس بند کئے جس سے ہزاروں طلباء تعلیم سے محروم ہوئے جبکہ دوسری طرف دیگر ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔
پین چارسدہ کی جانب سے کہا گیا کہ پی ایس آر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں پر تعلیمی دروازے بند کر رہے ہیں، یہ اقدامات بنگلادیش جیسے حالات پیدا کرنے کے مترادف ہیں۔
ایم ڈی پی ایس ار کی طرف سے مطالبات منظور نہ ہونے پر خالات کی تمام تر ذمہ داری پی ایس ار اے پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان سے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا