تنخواہ37ہزار روپے

وفاقی ملازمین کی کم از کم تنخواہ37ہزار روپے کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے تمام سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے کی کم از کم تنخواہ کو 32ہزار ماہانہ سے بڑھا کر37ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق سول پوسٹوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائر کئے جانے والے (Contingent)سٹاف پر بھی ہوگا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ے کہ جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 37 ہز ار روپے سے کم ہے انہیں سپیشل الا و نس دے کر یہ فرق پورا کیا جا ئے گا۔
منظوری صدر مملکت کی جانب سے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور