مویشیوں اور مرغیوں کا ڈیٹا

خیبر پختونخوا میں مویشیوں اور مرغیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فارمز کی رجسٹریشن کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں مویشیوں اور مرغیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فارمز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
اس ضمن میں تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ وہ مویشی اور مرغیوں کے تمام فارمز کی رجسٹریشن کریں ۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کیٹل فارم کیلئے کم سے کم گائے بھینسوں کی تعداد 20مقرر کردی ہے جن فارمز میں 20بھینسیں اور گائے ہوں گی ان کی رجسٹریشن بطور فارم محکمہ لائیوسٹاک کے پاس ہوگی ۔
اسی طرح مرغیوں کے فارم کیلئے 500مرغیاں لازمی قرار دیدی گئی ہیں ۔
صوبائی وزیر لائیوسٹاک فضل حکیم یوسفزئی کے مطابق صوبہ بھر میں مرغیوں اور گائے بھینسوں کی تعداد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے پہلی مرتبہ صوبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فارمز کی رجسٹریشن سے نہ صرف صوبے میں موجود گائے بھینسوں اور مرغیوں کی تعداد معلوم ہوسکے گی بلکہ ان فارمز مالکان کو مفت معالج اور ادویات کی سہولت بھی فراہم ہوسکے گی ۔
فضل حکیم نے بتایا کہ جن فارمز کی رجسٹریشن محکمہ لائیوسٹاک کے پاس ہوجائیگی ان کے مویشیوں اور مرغیوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کی سہولت اور مفت ادویات کی فراہمی صوبائی حکومت کی جانب سے کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں موجود گائے بھینس اور مرغیوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیاجائیگا اور انہیں بھی مفت اوویات دی جائیں گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسرائیلی بڑھتی بربریت اور حزب اللہ سرہراہ کی شہادت پر قراردادیں جمع