28 افغان جرمنی سے ڈی پورٹ

سنگین جرائم میں ملوث 28 افغان جرمنی سے ڈی پورٹ

ویب ڈیسک: جرمن حکومت نے غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے، ایسے میں گزشتہ روز سنگین جرائم میں ملوث 28 افغان جرمنی سے ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی سے غیر قانونی تارکین کو لےکر پہلی پرواز افغانستان روانہ ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پرواز میں سیاسی پناہ کے متلاشی 28 افغان شہری سوار ہیں ، ان کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے جرمنی میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔
حکومتی ترجمان نے اس سلسلے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث 28 افغان جرمنی سے ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے طالبان حکومت سے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا بلکہ جرمنی نے قطرکی ثالثی میں غیرقانونی تارکین کی واپسی سے متعلق مذاکرات کیے۔
یاد رہے کہ جرمنی میں چاقو حملوں کے بڑھتے واقعات کے بعد شامی اور افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔
فغان شہریوں کو جرمنی سے واپس افغانستان ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ تمام افغان شہریوں کو ایک ہزار یورو کی رقم بھی دی گئی ہے تاکہک فوری طور پر وہاں پہنچ کر انہیں مشکلات درپیش نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ