94فیصد پاکستانی روزمرہ اشیاء خریداری میں

94فیصد پاکستانی روزمرہ اشیاء خریداری میں مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی کاپارا ہائی ہو گیا، جس کی بدولت 94فیصد پاکستانی روزمرہ اشیاء خریداری میں مشکلات کا شکار ہیں۔
ملک میں مہنگائی کم ہونے اور معشیت میں بہتری کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی تمام باتیں ہوا، مثبت اشاریوں کے باوجود ملکی معیشت پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی دیکھی جانے لگی ہے۔
کنزیومر کنفیڈنس سروے کے مطابق معیشت کو مضبوط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 16 فیصد سے 13 فیصد جبکہ معیشت کو کمزور سمجھنے والوں کی شرح ایک سے 69 فیصد ہوگئی۔
ملک میں مہنگائی کا گراف بہت اونچا ہونے لگا ہے جس کے باعث 94فیصد پاکستانی روزمرہ اشیاء خریداری میں مشکلات کا شکار ہیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں معاشی بحالی سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 19 فیصد اضافہ کے بعد 70 فیصد ہوگئی۔
اس کے برعکس معاشی بہتری کے لیے پرامید افراد کی شرح 10فیصد کمی کے بعد 12 فیصد پر ٹریک کی جانے لگی ہے۔ اس کے ساتھ ساتح اپنی مالی حالت میں بہتری سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 19 فیصد اضافے کے بعد 67 فیصد ہوگئی ہے۔
اس مہنگائی میں غریب طبقہ تو پس ہی رہا ہے ساتھ میں اب متوسط طبقہ کی بھی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔
روزمرہ استعمال کی گھریلو اشیا کی خریداری میں مشکلات کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 4 فیصد اضافے کے بعد 94 فیصد ہوگئی۔
ملک میں‌جاری مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، غریب تو پہلے سے ہی مشکلات کا شکار تھے اب تو متوسط طبقہ بھی پریشانی کا شکار ہو گیا.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان