آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی

ویب ڈیسک: انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے خلاف جاری تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے۔
تحقیقات کے نتیجے میں 13آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹیوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، آئی پی پیز مالکان کو باورکروایا جائیگا کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن محمد علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
آئی پی پیز مالکان سے 2021میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کے بااثر ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پلانٹس کا دورہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی ٹیم اعلی سطح پر بات کرے گی جبکہ سرکاری پاورپلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور