بیرسٹر گوہر کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی حکومت سے مذاکرات کی تردید

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تردید کردی ہے ۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری سپیکر سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور بارے ہی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں سپیکر سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے سپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات بارے بات نہیں کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اپنے موقف پر قائم ہیں، تحریک انصاف نے کبھی بھی سپیکر کو مذاکرات کیلئے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہو رہے ہیں تو اچھی بات ہے، اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی مذاکرات کرنے چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے