بنگال ٹائیگرز بے حال

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی پوری ٹیم 262رنز بنا کر آؤٹ

ویب ڈیسک: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلا دیش کی پوری ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پاکستان کو 12رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔
قبل ازیں بنگلا دیش کی ٹیم کے26رنز پر 6کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالادیااور 138رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کردیا۔
کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا تھا۔
بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 165 رنز بناکر بنگلادیشی ٹیم کی میچ میں واپسی ممکن بنائی تاہم مہدی 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین کومرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا