مشعال کی کارکردگی

مشعال کی کارکردگی غیرتسلی بخش،بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرتی تھیں،اندرونی کہانی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود مشعال یوسفزئی کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرتی تھیں ،اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ مشعال یوسفزئی صوبے کو چھوڑ کر مرکز میں زیادہ رہتی تھیں، ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو سینئر قیادت کی جانب سے شکایات ملیں۔
مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لینے اور پارٹی کے اندر مخالفت کے حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آچکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض ہے، پارٹی کے سینئر رہنما نے "ڈی نوٹیفائی مشعال” کا میسج علی امین گنڈاپور کو بھیجا، سینئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر میسج وزیر اعلیٰ کو بھیجا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشری بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے، ان کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیرتسلی بخش تھی۔

مزید پڑھیں:  پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف