کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو بھتہ دینے

کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو بھتہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو بھتہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو سوشل میڈیا کا پوائنٹ آف کانٹیکٹ اور سرحد پار موصول کال ٹریس کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت تیسری مرتبہ وفاقی حکومت سے رابطہ کریگی۔
صوبے میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو خاموشی سے بھتہ کی ادائیگی کرنے والے ٹھیکیداروں ،لیز ہولڈرز اور دیگر افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھتہ خوری کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا پوائنٹ آف کانٹیکٹ فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے تیسری مرتبہ رابطہ کریگی۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق اس وقت پنجاب میں کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو سوشل میڈیا کے پوائنٹ آف کانٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی یہی سہولت فراہم کرنے کیلئے دو بار وفاقی حکومت سے رابطہ کرچکی ہے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا اب تیسری بار رابطہ کیاجائیگا۔
اسی طرح وفاقی سطح پر بھتہ خوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم نہیں کی جا سکی ہے، خیبر پختونخوا میں سٹیزن پولیس لائزان کمیٹیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائینگے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ٹھیکیداروں اور لیز ہولڈرز کی جانب سے بھتہ دینے کی رپورٹ سامنے آئی ہے ایسے لیز ہولڈرز اور ٹھیکہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بھتہ ادا کررہے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق سرحد پار سے موصول ہونیوالی فون کالز کو ٹریس کرنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سی ٹی ڈی سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے، سی ٹی ڈی کو بھی اپنی استعدادکار بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی تلقین کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو بھتہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد