سربراہ نور ولی محسود پر افغانستان

کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود پر افغانستان میں بوازشات کی برسات

ویب ڈیسک: کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود پر افغانستان میں رہائشی مرمٹ سمیت نوازشات کی برسات کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق شواہد منظر عام پر آگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کا سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود افغانستان میں موجود ہے، دہشت گرد نور ولی اور مزاحم کو افغانستان میں رہائش کےلئے سپیشل پرمٹ دیا گیا ہے۔
نور ولی اور محسود کو گاڑی و اسلحہ سمیت سرکاری افغان کارڈ ایشو کیا گیا ہے،ان کو 2005 ماڈل گاڑی اور 2 بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد مزاحم کو بھی افغان عبوری حکومت نے اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ دیا ہے، افغان حکومت نے مزاحم کا سپیشل پرمٹ 22 جنوری 2024ءکو جاری کیا۔
دہشت گرد مزاحم کو جاری پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے، دہشت گرد مزاحم کو گاڑی، ایک ایم فور، ایک ایم 16 اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کو دہشت گردوںکی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم ہے، افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشت گردی کے لئے سہولت کاری فراہم کر رہی ہے اور اس کے تربیتی مراکز اور لاجسٹک بیس افغانستان میں موجود ہیں۔
افغان عبوری حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو افغانستان کے بارڈر پر ملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان دہشت گردوںکو پاکستان میں دہشت گردی کے لئے داخل کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود پر افغانستان میں رہائشی مرمٹ سمیت نوازشات کی برسات کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل کئی بار افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کے شواہد پیش کئے گئے تاہم ہر بار اسے افغان حکومت کی جانب سے رد کیا گیا، حالیہ شواہد اس میں ایک اور اضافہ ہے.

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی